خواتین کو زندہ جلانیوالوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں‘چوہدری محمدسرور

جمعہ 10 جون 2016 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ خواتین کو زندہ جلانیوالوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائے ‘پنجاب خواتین کیلئے موت کی وادی بن رہا ہے حکومت کہاں ہے ؟ ملک میں پارٹ ٹائم نہیں فل ٹائم وزیر خارجہ لازم ہو چکا ہے ‘ناکام حکومتی خارجہ پالیسی سے ملک مزید مسائل کا شکار ہو رہا ہے مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ‘مہنگائی کو روکنے کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

جمعہ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی خارجی اور داخلی پا لیساں مکمل ناکام ہو چکیں ہیں جسکی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے جہاں ملک کاوزیر خارجہ ہی نہیں وہاں خارجہ پالیسی کیا ہوگی ؟حکومت فوری طور پر ملک میں کسی کو فل ٹائم وزیر خارجہ بنائے تاکہ دنیا میں پاکستان کو اس کا اصل مقام دلایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے مگر بد قسمتی سے پو لیس اور حکومتی ادارے اس سارے معاملے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملزموں کو سخت سزا نہیں ملے گی اس وقت تک خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات کو روکنا ممکن نہیں ہو گا اس لیے حکومت کو حکومت کو چاہیے کہ وہ خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات میں ملوث ملزموں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک میں ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں ‘پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :