Live Updates

الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاو نٹس کی تفصیلات 18جولائی تک طلب کر لیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:46

الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ اور ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف سے غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاو¿نٹس کی تفصیلات 18 جولائی تک طلب کر لیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن بنچ نے تحریک انصاف پارٹی فنڈز بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ اور پارٹی اکاو¿نٹس کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مقدمے کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے ، 18 جولائی کو اگر ہائیکورٹ نے فیصلہ نہ دیا تو الیکشن کمیشن باقاعدہ سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا کہ9 ماہ کی تاخیر کی بڑی وجہ تحریک انصاف خود ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی جماعت کے اثاثوں کی چھان بین کر سکتی ہے ، تحریک انصاف حکم امتناعی کے پیچھے چھپی ہوئی ہے ، پی ٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے چودھری نثار کو ایک بار پھر یاد دہانی کروائیں گے۔ اگر چوہدری نثار نے درخواست پر کارروائی نہ کی تو اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات