اے این ایف کی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف قابل اطمینان ہے‘ منشیات کی پیداوار ‘ طلب اور ترسیل کی روک تھام پر توجہ دی جائے‘ مقدمات کی موثر پیروی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میجر جنرل ناصر بلاول شاہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 10 جون 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اے این ایف کی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف قابل اطمینان ہے‘ منشیات کی پیداوار ‘ طلب اور ترسیل کی روک تھام پر توجہ دی جائے‘ مقدمات کی موثر پیروی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر داخلہ سے انسداد منشیات فورس کے ڈی جی میجر جنرل ناصر بلاول شاہ نے ملاقات کی اور وزیر داخلہ کو ادارے کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ میں اے این ایف نے پچاس ٹن منشیات قبضے میں لی ہیں۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت تین ارب اٹھانوے کروڑ روپے ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اے این ایف کی کارکردگی کا عالمی سطح پر اعتراف قابل اطمینان ہے‘ منشیات کی پیداوار ‘ طلب اور ترسیل کی روک تھام پر توجہ دی جائے‘ مقدمات کی موثر پیروی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے۔