شیریں مزاری نے خواجہ آصف کیخلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا

خواجہ آصف کے الفاظ سے میرا استحقاق مجروح ہوا ہے ‘ایوان میں سب کے سامنے نام لیکر معافی مانگنی چاہیے تھی ‘ شیریں مزاری

جمعہ 10 جون 2016 14:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی جیسے الفاظ استعمال کرنے پر شیریں مزاری نے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف کارروائی کے لئے اسپیکر سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے ان کی تضحیک کی اور ان کے الفاظ سے میرا استحقاق مجروح ہوا، اس لئے انہیں ایوان میں سب کے سامنے نام لے کر معافی مانگینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔شیریں مزاری کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف موثر کارروائی کی جائے صرف اسمبلی کارروائی سے الفاظ حذف کردینا کافی نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 8 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنی بات کے دوران مداخلت کرنے پر خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی اور آنٹی کہا تھا تاہم سپیکر نے الفاظ حذف کرادیئے تھے جس کے بعد خواجہ آصف نے سپیکر کو خط لکھ کر معافی مانگ لی لیکن اپوزیش نے مطالبہ کیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں انہیں ایوان میں معافی مانگنی چاہیے جس پر خواجہ آصف نے ایوان میں آکر معانگی مانگی پھر بھی اپوزیشن مطمئن نہ ہوئی اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :