سرتاج عزیز سے امریکی حکام کی ملاقات ‘ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتحفظات کا اظہار
این ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا ‘ سرتاج عزیز کی ملاقات میں بات چیت
جمعہ 10 جون 2016 14:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء ) پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتحفظات کا اظہار اور بلوچستان میں ڈرون حملہ کو پاکستان کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے سے پاکستان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ‘ ملا منصور کی ہلاکت سے افعان امن عمل کو دھچکا لگا ‘ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کراچی،بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے ‘این ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔
جمعہ کو پاکستان کے دورے پر آئے پانچ رکنی وفد نے پیٹر لوائے کی قیادت میں دفتر خارجہ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ‘ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان سے متعلق امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن ، پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ‘ ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے ‘ ڈرون حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں ۔
ڈرون حملے سے افغان مفاہمتی عمل کو دھچکا لگا ۔ جب بھی مذاکرات آگے بڑھتے ہیں کوئی نہ کوئی واقعہ رونما کر دیا جاتا ہے ، مذاکرات میں افغان مفاہمتی عمل کے مستقبل پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک میں تعلقات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کراچی،بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔ ملاقات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکی وفد کو دکھائے گئے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی جانب سے بھارت کی حمایت پرتحفظات کا بھی اظہارکیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان نے گرفتاربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان بھی دکھایا گیا اور امریکی وفد کو بتایا گیا کہ ’را‘ کراچی، بلوچستان، فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔پاکستان کی جانب سے وفد کوبتایا گیا کہ این ایس جی میں صرف بھارت کی رکنیت سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔پاکستان کا کہنا تھا کہ ہماری سیکورٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.