اسلام آباد میں اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں 83 فیصد کمی ہوئی ہے۔حکومتی اعدادوشمار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 14:25

اسلام آباد میں اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں 83 فیصد کمی ہوئی ہے۔حکومتی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں میں 83 فیصد کمی ہوئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جہاں جرائم ختم تو نہیں ہوئے مگرکم ضرور ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں رواں سال قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں 15 فیصد کمی ہوئی۔

حکومتی اعدادوشمار کے مطابق اغوا برائے تاوان میں 83 فیصد کمی ہوئی،سال 2015میںجہاں 6 افراد اغواءہوئے وہاں اس سال ایک کیس رپورٹ ہوا۔ڈکیتی میں 60 فیصد کمی ہوئی۔گزشتہ سال کے چھ ماہ میں ڈکیتی کے 20واقعات کے مقابلے میں اس سال 9 واقعات ہوئے۔ راہزنی کی وارداتیں 21 فیصد کم ہو گئیں۔ نقب زنی کی وارداتیں 23 فیصد اور کارچوری کے واقعات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 10 فیصد کم ہوئیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ سال دارالحکومت میں بھتے کے 3 مقدمات درج ہوئے اور تینوں میں ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 1196 اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں 23 فیصد بڑھی ہیں جس کی روک تھام کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر پولیس کے 43 ناکے اور 11 چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں، ناکے اسلام آباد کی تمام علاقوں میں جبکہ چیکنگ پوائنٹس صرف ریڈ زون میں بنائے گئے ہیں۔وزارت داخلہ کی جانب سے شروع کیئے گئے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر میں لگائے جانے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد کیمرے بھی جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :