پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون اور دامادپانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 10 جون 2016 14:24

پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون اور دامادپانچ روزہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون اور اسکے دامادکو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فیکٹری ایریا پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو زندہ جلانے والی خاتون پروین اور اس کا ساتھ دینے والے داما د ظفر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس کے رو برو پیش کیا ۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شریک ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید تفتیش کرنی ہے جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس نے لڑکی کے مفروربھائی انیس کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :