دبئی: روزے کی حالت میں پرفیوم استعمال کرنا جائز ہے: مفتی ڈاکٹر علی احمد

جمعہ 10 جون 2016 14:24

دبئی: روزے کی حالت میں پرفیوم استعمال کرنا جائز ہے: مفتی ڈاکٹر علی احمد

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): دبئی کے دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز ڈپارٹمنٹ کے گرینڈ مفتی ڈاکٹر علی احمد مشائل سے پوچھے گئے ایک سوال ” روزہ کی حالت میں پرفیوم کا استعمال درست ہے یا نہیں “ ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر علی احمد مشائل نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں آپ کسی بھی قسم کی خوش بو استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ پرفیوم کی خوش بو روزہ کی حالت میں گلے تک نہ پہنچے ۔ ورنہ روزہ دوبارہ رکھنا پڑے گا۔ یعنی ایسی خوشبو جو اتنی تیز ہو کہ سیدھا گلے میں اس کا اثر محسوس ہو اسکا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ لیکن اگر اسکے علاوہ ہلکی پھلکی خوشبو والے پرفیوم کا استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔