ہالی وڈ ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی
جمعہ 10 جون 2016 14:18
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے آفیشل ٹریلر نے دھوم مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق جنگل میں ایڈونچر دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ کی تھری ڈی ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو جنگل میں ایک اونچے درخت پر رہائش پذیر ہوتا ہے۔ ایک دن اچانک ان پر جنگلی درندے حملہ آور ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
حملے میں میاں اور بیوی دونوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بچہ خوش قسمتی سے بچ جاتا ہے۔ ایک مادہ گوریلا خونیں درندوں سے پہلے بچے تک پہنچ جاتی ہے اور اسے اپنی پناہ میں لے لیتی ہے۔
مادہ گوریلے کی پرورش میں بچہ بڑا ہو کر ایک طاقتور نوجوان ٹارزن بن جاتا ہے۔فلم میں ٹارزن کا کردار الیگزینڈر سکارسگرد نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں مارگوٹ روبی‘ سیموئل جیکسن شامل ہیں۔ مشہور زمانہ فلم ”ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہارو“ کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ییٹس ”دی لیجنڈ آف ٹارزن“ کے ہدایتکار ہیں۔ فلم یکم جولائی کو ریلیز ہو گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.