شارجہ:پا کستانی مزدور تعمیراتی کام کے دوران عمارت سے گر کرجاں بحق ، دو زخمی

جمعہ 10 جون 2016 14:16

شارجہ:پا کستانی مزدور تعمیراتی کام کے دوران عمارت سے گر کرجاں بحق ، ..

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء) : شارجہ میں ایک پاکستانی مزدور تعمیراتی کام کے دوران عمارت سے گر کر جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ کام کرنے وا لے دو بنگلہ دیشی مزدور بھی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو دو پہر کے وقت اطلاع ملی کے شارجہ کے تعمیراتی کام کے دوران تین مزدور گر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو ان میں سے ایک مزدور زےادہ خون بہ جانے کے سبب جان بحق ہو جکا تھا ۔ جبکہ دو زخمیوں کو ساتھی مزدور قریبی ہسپتال لے گئے تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ہم مزدوروں کے زخمی ہونے اور ایک پاکستانی مزدور کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔لیکن ابھی تک ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزدور حادثاتی طور پر گر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :