ابو ظہبی: شیخ زید مسجد میں روزانہ 15000افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے

جمعہ 10 جون 2016 14:09

ابو ظہبی: شیخ زید مسجد میں روزانہ 15000افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے

ابو ظہبی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): ابوظہبی کی شیخ زید مسجد میں کرائی جانے والی عوامی افطاری کا شما ر بڑی افطاریوں میں کیا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ تقریبا 15 ہزار افراد افطار کے لئے آتے ہیں۔ ان افراد کے لئے بارہ ائیر کنڈیشنڈ خیمے لگائے ہیں، ہر ایک خیمہ میں پندرہ سو افراد آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زائد افراد کے لئے پارک میں قالین بچھا کر انتظام کیا جاتا ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کے باوجود نہایت نظم و ضبط سے افطاری ہوتی ہے۔ تین سو افراد پر مشتمل ٹیم یہ سارا انتظام سنبھالتی ہے۔ افطاری میں کھجوریں ، بریانی یا عربی چاول، دودھ کا پیکٹ،جوس،سلاد ، سالن، اور متعدد کھانے پینے کی اشیاء دی جاتی ہیں۔

ابو ظہبی: شیخ زید مسجد میں روزانہ 15000افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے