دبئی: 29ملین درہم کی لاگت سے فجیرہ روڈ کی تعمیر شروع

جمعہ 10 جون 2016 14:00

دبئی: 29ملین درہم کی لاگت سے فجیرہ روڈ کی تعمیر شروع

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10جون 2016ء): وزارتِ تعمیرات نے کہا ہے کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں فجیرہ کی سڑک شیخ خلیفہ کو خاتم میرین سنٹر اور کورنیش سے ملانے والی سڑک بنائی جائے گی۔ انجینئر احمد ال حمادی نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر کا م اس مہینے میں ہی شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اس 4.4کلومیڑ سڑک پر تقریباََ29ملین درہم خرچ آئے گا۔یہ سڑک دو لینز پر مشتمل ہو گی۔جبکہ اس کی مستقبل میں بڑا بھی کیا جا سکتا ہے۔اسکے علاوہ چراہوں پر ٹریفک سگنل نصب کیے جائیں گے ۔تک ٹریفک کا بہاؤ متاثر نہ ہو۔اس منصوبے کا مقصد کورنیش 99کو شیخ خلیفہ روڈ سے ملائے گا۔اس نئی سڑک سے دبئی کے جنوبی علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی۔