اداکار و ہدایتکار جواد بشیر نے فلم”مایا“کی ناکامی اپنے ذمہ لے لی

جمعہ 10 جون 2016 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون ۔2016ء)اداکار و ہدایتکار جواد بشیر نے فلم”مایا“کی ناکامی اپنے ذمہ لے لی، تفصیلات کے مطابق اداکار و ہدایتکار جواد بشیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ”مایا“میں خوفناک مناظر دکھائے تھے جو بہت سے فلم بینوں نے تو پسند کئے لیکن اکثریت نے ویسا رسپانس نہیں دیا جس کی میں توقع کر رہاتھا اس لئے اس فلم کی ناکامی کی تمام تر ذمہ داری میں خود قبول کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

جواد بشیر کا کہنا تھا کہ میری نئی فلم”تیری میری لو اسٹوری“ایک کامیڈی رومانٹک فلم ہے جس کی عکسبندی تیزی سے جاری ہے اور اس فلم کو 27مختلف ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی کاسٹ میں محب مرزا، عمر شہزاد، محسن عباس، احمد عبدالرحمن، سلمان شاہد، اداکارہ اشنا شاہ، اظمہ خان اور لیلی زبیری شامل ہیں جبکہ فلم کے ہدایتکار جواد بشیر خود ہیں۔