افغان نژاد اداکارہ دلکش تانیہ نے عید الفطر پر ویڈیو البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

جمعہ 10 جون 2016 13:17

افغان نژاد اداکارہ دلکش تانیہ نے عید الفطر پر ویڈیو البم ریلیز کرنے ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) افغان نژاد اداکارہ دلکش تانیہ نے عید الفطر پر ویڈیو البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں دلکش تانیہ نے کہا کہ انہیں یہ اعزا ز حاصل ہے کہ وہ بیک وقت فارسی ،پشتو،ہندی ،اردو ،انگلش زبانوں میں گائیکی کا لوہا منوا چکی ہیں اور اب اسلام آباد میں اپنے البم کی تیاری میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتو فلموں میں کام کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ شوبز کی دنیا میں اپنا نام کمانے کیلئے گلوکاری کریں گی ۔گزشتہ کئی ماہ کی کوشش کے بعد انہوں نے گلوکاری کا سفر شروع کردیا جس پر بھرپور محنت کے بعد وہ عید الفطر پر اپنا آڈیو ،وڈیو سانگ البم ریلیز کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :