کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائیاں: 2 دہشت گردوں اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 5 ملزمان گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 12:56

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کاروائیاں: ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں سمیت 5 ملزمان کو جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ابوالحسن اصفہانی روڈ سے سیاسی جماعت کا کارکن گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں 13ڈی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور افغانستان سے تربیت حاصل کر چکے ہیں۔پولیس کا دعوی ہے کہ گرفتار دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جن کے قبضے سے اینٹی ائر کرافٹ،5 کلو بال بیرنگ،ڈیٹونیٹر اور دیگر اسلحہ ملا ہے۔ ملزمان جدید اسلحہ چلانے،کھولنے اور جوڑنے کے ماہربھی بتائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے دو مفرور ملزمان ذوالقرنین اور لائق اللہ کو گرفتار کرلیا،کارروائی کے دوران 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے اتحاد ٹاﺅن میں پولیس نے کارروائی کرکے ملزم خداداد کو 2 کلو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ابو الحسن اصفہانی روڈپر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے سیا سی جماعت کے یونٹ33/اے کے کارکن عقیل عباس کو گرفتار کرلیا۔لیاری کے علاقے میراں ناکہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :