ایشوریا رائے کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ 28اکتوبر میں ریلیز ہوگی

جمعہ 10 جون 2016 12:43

ایشوریا رائے کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ 28اکتوبر میں ریلیز ہوگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جون ۔2016ء) ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کی نئی ڈرامائی رومانوی فلم ’اے دل ہے مشکل‘28 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار کرن جوہر ہیں اور اس کی کہانی بھی کر جوہر ہی نے لکھی ہے۔ فلم کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے ۔فلم کے اہم اداکاروں میں ایشوریا رائے ، رنبیر کپور،انوشکاشرما اور فواد خان شامل ہیں۔دھرما پروڈیکشن کے بینر تلے بننے والے فلم کی ڈسٹربیوشن باکس اسٹاراسٹوڈیو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :