صدراوباما نے سرکاری طور پر ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 10 جون 2016 12:34

صدراوباما نے سرکاری طور پر ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کردیا

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10جون۔2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے ہلیری کلنٹن کو ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے سرکاری سطح پر حمایت کر دی ہے۔صدر اوباما کا یہ بیان ہلیری کلنٹن نے ٹوئٹ کیا ہے۔یہ بیان صدر اوباما کی ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد سامنے آیا جو کہ صدارتی دوڑ کے لیے ہلیری کلنٹن کے مقابلے میں ہیں۔

صدر اوباما نے کہا کہ کلنٹن شاید صدر کے رول کے لیے سب سے زیادہ قابل شخصیت ہیں۔دونوں رہنما اگلے ماہ وسکونسن میں اکھٹے ہوں گے اس سے قبل ہلیری اوہائیو اور پنسلوانیاجائیں گے۔اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ دیکھو مجھے معلوم ہے کہ یہ کام کتنا مشکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہیلری نے اس میں کمال کا درجہ حاصل کر لیا ہے -دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے اپنی ٹوئٹ میں صدر اوباما کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ’ آپ کا ساتھ میرے لیے اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

ادھر رپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ صدر اوباما کی جانب سے ہلیری کلنٹن کی حمایت کا مطلب یہ ہے کہ وہ اوباما کے مزید چار سال چاہتے ہیں۔صدر سے ملاقات کے بعد سینیٹر برنی کہا کہ آئندہ دِنوں کے دوران وہ ہیلری کلنٹن سے ملیں گے اور ان کے ساتھ ملکر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے۔ تاہم فی الحال وہ واشنگٹن میں اپنی مہم جاری رکھیں گے۔تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے وائٹ ہاو¿س کو ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھ میں رکھنے کے لیے ہلیری کی حمایت کا اعلان کیا اور اب وہ اس گیم میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :