چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے متعلق تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا

جمعہ 10 جون 2016 12:29

اسلام آباد ۔10 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی 14 میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے متعلق تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر میاں عتیق شیخ نے تحریک التواء پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی طرف سے جی 14 میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے بے چینی پھیل رہی ہے کیونکہ وفاقی ملازمین کے لئے مکانات کی قلت ہے۔

یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے جس پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم درانی نے کہا کہ وفاقی ملازمین کے لئے گھر تعمیر کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن مختلف سیکٹرز میں ترقیاتی سکیموں پر عمل کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کے جواب کے بعد چیئرمین سینٹ نے تحریک التواء کو خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :