کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن مارک اے ہالن نے روزہ رکھنے کا تجربہ شئیر کیا

رمضان ہمیں لوگوں کی مدد کا درس دیتا ہے ۔ کینیڈین پارلیمنٹ ممبر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 11:59

کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن مارک اے ہالن نے روزہ رکھنے کا تجربہ شئیر کیا

کینیڈا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) :کینیڈین پارلیمنٹ کے رکن مارک اے ہالن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران گذشتہ برس روزہ رکھنے اور اس سے حاصل ہونے والے تجربے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ مارک اے ہالن کا کہنا تھا کہ رمضان ہمیں لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہزاروں کینیڈین افراد جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان اس مہینے کو منائیں گے اور روزے رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ برس مجھے رمضان میں روزے رکھنے کا موقع ملا اور اس برس بھی میرا ارادہ ہے کہ میں مخیر ادارے کے لیے روزے رکھوں، جس کو اس سے آمدنی میں مدد ملتی ہے۔روزے کے دوران اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کینیڈین پارلیمنٹ ممبر کا کہنا تھا کہ روزوں میں میرا تجربہ خوشگوار تھا۔روزے کے دوران مجھے ان لوگوں کا خیال آیا جو لوگ بھوکے رہتے ہیں اور ان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہوتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تو اپنا روزہ کھول لیا لیکن کینیڈا سمیت دنیا بھر میں ایسے مسلمان موجود ہیں جن کے پاس کھانے کے پیسے نہیںہوتے اور یہ مخیر ادارہ ایسے ہی لوگوں کی مدد کرتا ہے کیونکہ رمضان ہمیں لوگوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :