برسلز ائیر پورٹ پر بجلی کی سپلائی بند ، مسافروں‌کو مشکلات کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جون 2016 11:50

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جون 2016ء) : برسلز ائیر پورٹ پر پاور سپلائی بند ہونے کے سبب سینکڑوں مسافروں کی آمدو رفت متاثر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ پاور سپلائی کی بندش کی وجوہات کا پتہ لگایا جا چکا ہے لیکن ائیرپورٹ پر نظام معمول پر آنے پر ابھی کچھ گھنٹے درکار ہوں گے۔

(جاری ہے)

برسلز ائیر پورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر پورٹ کے متعدد حصوں میں پاور سپلائی بند ہو گئی ہے ، ائیر پورٹ انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ائیر پورٹ حکام نے مشکلات کا سامنا کرنے والے مسافروں سے معذرت بھی کی۔ پاور سپلائی کی بندش کی وجہ تاحال منظر عام پر نہیں آئی البتہ ائیر پورٹ کی ترجمان خاتون کا کہنا ہے کہ چیک ان میں تاخیر ہونے پر متعدد پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :