اداکار پیئرس بورسن 30 سال بعد ٹی وی پر کام کریں گے

جمعہ 10 جون 2016 11:47

اداکار پیئرس بورسن 30 سال بعد ٹی وی پر کام کریں گے

لاس اینجلس ۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) ہالی وڈ کے اے لسٹ اداکار پیئرس بورسن جنہوں نے جمیز بانڈ کی کئی فلموں میں جمیز بانڈ کا کردار ادا کیا اب ٹی وی پر کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیئرس بورسن ٹٰی وی ڈرامہ سیریز ”دی سن“میں جلوہ گر ہوں گے۔پیئرس 30 سال کے وقفے کے بعد ٹی وی پر آرہے ہیں انہوں نے 1982 میں این بی سی کے مزاحیہ ڈرامے ”رمنگٹن سٹیل“ میں کام کیا تھا۔