میرا دل ٹوٹ گیا ، نورکا بطور اداکارہ اپنی ناکامی کا اعتراف

جمعہ 10 جون 2016 11:35

میرا دل ٹوٹ گیا ، نورکا بطور اداکارہ اپنی ناکامی کا اعتراف

لاہور۔ 9 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جون۔2016ء) لالی وڈ اداکارہ نور نے بطور اداکارہ اپنی ناکامی کا اعتراف کر لیا۔اداکارہ نور بخاری نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ بطور اداکارہ فیل ہو گئی ہیں۔ادکارہ نور جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے فلمی اور ٹی وی کیرئیر سے مایوسی کے بعد بیرون ملک منتقل ہونے کہ تیاریاں کر رہی ہیں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میرے ساتھ بطور اداکارہ بعض ایشوز ہیں، میں اداکارہ کے طور ناکام ہو گئی ہوں یہاں تک کہ بعض نجی ٹی وی چینلز میرے واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کر رہے ہیں جس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں مالی مشکلات کا شکار ہوں۔

نور نے کہا کہ وہ اپنی فلم”عشق پازیٹو“کے مکمل ہونے کے بعد اپنے مالی معاملات بارے کوئی حتمی فیصلہ کریں گی،انھوں نے بتایا کہ عشق پازیٹو پوسٹ پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔

(جاری ہے)

فلم عشق پازیٹو ہدایتکارہ سنگیتا بنا رہی ہیں جس کی شوٹنگ مکمل ہے تاہم فلم شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار چلی آرہی ہے اس فلم میں نور کے مقابل نئے اداکار ولی حمید علی خان ہیں اور فلم کے بارے دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کی گیم چینجر ثابت ہو گی،فلم اس سال عید الضحی کے موقع پر ریلیز ہو گی۔اس کی کاسٹ میں نور اور حمید کے ساتھ فاریہ بخاری،افتخار ٹھاکر،اور سعود کاظمی شامل ہیں۔نور سید نور کی فلم ”بھائی لوگ“کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں جو گذشتہ پانچ سال سے تاخیر کا شکار چلی آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :