صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ ، اشیاء کے نرخ چیک کئے
جمعرات 9 جون 2016 23:14
اوکاڑہ۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاور زمان نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار لگانے کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو رمضان المبارک کے دوران معیاری پھل و سبزیاں اور اشیاء ضروریہ عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سستے رمضان بازار اور ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر پھل سبزیوں ،بیسن ،دال ،چنا سمیت دیگر 16اشیائے خورو نوش پر عام مارکیٹ سے 10روپے سے لے کر 20روپے فی کلو تک دستیاب ہیں اور ان کی کوالٹی بھی بہترین ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی سی اوسقراط امان رانا ،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
میاں محمد یاور زمان نے سستا رمضان بازار ضیاء شہید لائبریری ،چونگی نمبر 7،رینالہ خورد اور دیپالپور کا دورہ کیا انہوں نے ان بازاروں میں چینی اور آٹے کے سٹالوں پر صارفین سے بات چیت بھی کی آٹے کی کوالٹی اور موئسچر چیک کیا انہوں نے مختلف سٹالز پر اشیائے ضروریہ کے نرخ اور وزن بھی خود چیک کیا انہو ں نے کہا کہ حکومت صارفین کو رمضان المبارک میں سہولت پہنچانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گی انہوں نے سرکاری محکموں کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ سستے رمضان بازاروں میں سٹالوں پر اشیاء کی کوالٹی اور وزن کو بار بار چیک کریں پھلوں و سبزیوں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ مت کیا جائے اور گرمی کے شدید موسم میں صارفین کے لئے ائیر کولر اور مسٹ فین کو لگاتار چالو رکھا جائے۔
صوبائی وزیر نے خواتین کے لئے بنائے گئے الگ کاؤنٹرز ،واش رومز ،معذور افراد کے لئے وہیل چیئرز ،مانیٹرنگ سیکشن اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی چیک کئے ۔صوبائی وزیر نے وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے اور ڈی سی او سقراط امان رانا کی قیادت میں سستے رمضان بازار لگانے والی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.