وزارت داخلہ نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا معافی کی درخواست مسترد کر دی

انصاری کی والدہ نے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی

جمعرات 9 جون 2016 22:52

وزارت داخلہ نے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کی سزا معافی کی درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے جاسوسی کے الزام میں سزا پانے والے بھارتی ایجنٹ حامد نہال انصاری کی سزا کی معافی کی درخواست مسترد کر دی،حامد نہال کی والدہ فوزیہ انصاری نے اپنے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس حامد نہال کی فیس بک پر مبینہ طور پر بنوں کی رہائشی ایک لڑکی سے دوستی ہو گئی تھی اور وہ 2012 ء میں اپنی گرل فرینڈ کو ملنے غیر قانونی طریقے سے پاکستان آیا تھا،31 سالہ بھارتی جاسوس افغانستان کے راستے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر پاکستان داخل ہوا تاہم وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات سے قبل ہی کوہاٹ کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا ،جس پر جعلی شناختی کارڈ اور غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخلے اور جاسوسی پر اس کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا گیا ۔

10 فروری 2016کو نہال انصاری کو جاسوسی کے الزام میں3سال قید کی سزا سنا ئی تھی، ملزم کی والدہ فوزیہ انصاری نے اپنے بیٹے کی سزا کی معافی کے لئے صدر پاکستان کے نام درخواست ارسال کی تھی ، وزارت داخلہ نے درخواست کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے ایوان صدر نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :