ماں اور سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچے کی قبرکشائی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 22:32

الہ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء)علاقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں تین سالہ بچے کی قبر کشائی بچے کو والدہ نے اپنے آشنا سے مل کر قتل کر دیا تھا سہولت کاروں کے انکشاف پر قبر کشائی ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں شامکوٹ کی شافیہ بی بی کی شادی محمد عمران سے ہوئی اور ایک بیٹا عبدالمنان پیدا ہوا بعد ازاں شافیہ بیٹے سمیت مبینہ آشنا آصف ڈوگر کے ساتھ فرار ہو گئی بیٹے عبدالمنان کے والد محمد عمران نے بیٹے کی واپسی کا تقا ضا کیا تو ملزم آصف نے بچہ واپس کرنے پر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر بچے کو مارنے کی دھمکی دی تھی مطلوبہ رقم نہ ملنے پر بچے کوقتل کر کے الہ آباد کے قبرستان میں مقامی سہولت کاروں عبدالستار اور محمد اکرم کے ہمراہ چوری چھپکے بغیر جنازہ پڑھائے دفنا دیا گیا تھا۔

حاجی محمد علی نے شافیہ بی بی اور آصف ڈوگر کو گرفتار کروا دیا تو انہوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہم نے بچے کو قتل کر کے الہ آباد میں دفنا دیا تھا جس پر گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ سعید اختر کی زیر نگرانی قبر کشائی کی گئی اور ضروری مواد لے کر لیبارٹری میں بھیج دیا گیا۔نواحی گاؤں شامکوٹ کے رہائشیوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے