سبی کے ڈی سی نے اپنے دفتر میں منتخب نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگادی، عوامی نمائندے بھی بپھر گئے
ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 22:30
سبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء) ،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے لیکن منتخب نمائندوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلر ندیم زیدی،کونسلر ملک عارف،کونسلر حاجی حیات رند،کونسلر میر عبدالستار رند،کونسلر میر اللہ دادجتوئی،کونسلر غوث بخش پہلوان،کونسلر راشد حبیب،کونسلر میر غلام رسول دھرپالی،کونسلر فیض محمد،کونسلر حاجی امان اللہ ،لیڈیزکونسلر، کونسلرفقیر محمد رند، کونسلرعبدلغفور جتوئی، کونسلر سیلمان خان جتوئی،کونسلر میر دین جمالی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈپٹی کمشنر سبی کی جانب سے دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندہ میونسپل کمیٹی سبی کے کونسلر میر اللہ داد جتوئی کی اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سبی نے اپنے دفتر میں دو قبائلی معتبرین اور منتخب عوامی نمائندوں کو اپنے دفتر میں داخلے پر پابندی عائدکر کے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ سنگین مذاق کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا ہی کام لوگوں کے مسائل حل کرانے ہیں اور اس سلسلے میں منتخب نمائندوں کا سرکاری دفتر اور آفیسران کے پاس جا نا ضروری ہوتا ہے تاکہ لوگوں کے مسائل حل کئے جا سکیں انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری آفیسران عوام کے خادم ہوتے ہیں اور ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرکے ان کو انصاف فراہم کریں نہ کہ لوگوں کے مسائل میں اضافہ کریں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.