گھر سے بھاگ نے والی عورت باپ کے ہاتھوں قتل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 22:30

چیچا وطنی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء ) باپ نے آشنا کے ساتھ بھاگنے والی شادی شدہ بیٹی باپ کو قتل کردیا ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 124سیون ای آر کے محمد رمضان رحیمہ کی 22سالہ بیٹی نازیہ کی شادی تقریباَ 2سال قبل نواحی گاؤں 118بارہ ایل بھٹہ کالونی کے مدثر آفتاب کے ساتھ ہوئی ۔

(جاری ہے)

نازیہ نے بعد ازاں اہل دیہہ کے وحید عرف وحیدو کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر لئے اور چند روز قبل اس کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی جسے بعد ازاں پنچائت کے ذریعے اس کا خاوند مدثر آفتاب واپس لے آیا۔

گزشتہ روز نادیہ کا باپ اسے اپنے ساتھ 124سیون ای آر میں واقع اپنے گھر لے گیا اور وہاں اس نے فائر مار کر نازیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جسے پوسٹ مارٹم کے بعد سسرالی گاؤں 118بارہ ایل میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر میاں چنوں نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر د ی ہے۔

متعلقہ عنوان :