آل پاکستان مسلم لیگ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو طلب،موجودہ مجموعی ملکی صورتحال کی روشنی میں پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

جمعرات 9 جون 2016 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی چیئرمین جنرل (ر)پرویز مشرف کی ہدایت پر اتوار کو پارٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں موجودہ مجموعی ملکی صورتحال کی روشنی میں پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف نے پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس پر پارٹی سیکرٹری جنرل نے 12جون بروز اتوار سہ پہر تین بجے پارٹی کے مرکزی دفتر میں سٹئیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کے علاوہ فیڈرل کیپیٹل ،چاروں صوبائی اور تمام ونگز کے صدور اور جنرل سیکرٹریزشرکت کریں گے۔اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال بشمول مانامہ لیکس اور بجٹ2016-17کے علاوہ دیگر امور زیربحث آئیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پارٹی کا مستقبل کا لائحہ عمل بھی طے کیاجائے گا۔