وزیر داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی گراں فروشوں کیخلاف کارروائی ، 50سے زائد دکانداروں کو جرمانے، 7گرفتار

جمعرات 9 جون 2016 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی سربراہی میں انتظامیہ کے وفاقی دارلحکومت کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران زائد قیمت اشیاء خوردونو ش فروخت کر نے والے 50سے زائد دکانداروں کو جرمانے اور 7دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی سربراہی میں انتظامیہ کے وفاقی دارلحکومت کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے۔چھاپے ناقص اشیا خوردونوش ناجائز منافع خوری اور رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر مارے گئے۔ڈپٹی کمشنر مشتاق احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی نے آٹھ دوکانداروں کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

چھاپوں کے دوران دودھ دہی ، گوشت ، پھل ، پکوڑے ، سموسوں والوں کے نرخ چیک کئے گئی۔اسسٹنٹ کمشنر رورل سید جواد مظفر کے سیکٹر جی نائن میں دوکانوں پرچھاپے مارے اور دس سے زائد دوکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے گئے۔پانچ دوکانداروں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔اے سی صدر علی اصغراور اے سی شعیب علی کی ایف ٹین مارکیٹ میں کارروائی کی اور چالیس دوکانیں چیک کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ ناقص اشیا خوردونوش اور ناجائز منافع خوری پر پانچ دوکاندار گرفتار کر لیا گیا۔