پاکستان رینجرز سندھ نے سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا

عدالت نے ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ برائے تحقیقات پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا

جمعرات 9 جون 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمعرات کو پیش کیا جس پر عدالت نے ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ برائے تحقیقات پر رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

(جاری ہے)

رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر گلشن بونیر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وقاص عرف بصرہ ولد دوست محمد جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم وقاص عرف بصرہ نے 6 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے ٹریننگ کیمپ سے تربیت یافتہ ہے۔ ملزم کے اکثر ساتھی سندھ کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ رینجرز نے ایک اور کارروائی میں اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق ولد منظور علی جس کا تعلق سندھ نیشنلسٹ پارٹی سے ہے کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بھتہ خوری، موٹر سائیکل چھیننے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا۔

متعلقہ عنوان :