رینجرز نے شاہ فیصل میں کارروائی کرکے کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر کریکر اور دستی بم حملوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 9 جون 2016 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرکے کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر کریکر اور دستی بم حملوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے جمعرات کو شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران بھائی عرف کامو ولد محمد خالد صدیقی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر حالیہ کریکر، دستی بم حملوں میں ملوث ہے، جس کی نشاندہی پہلے سے گرفتار ملزمان سید احمد حسین سلمان عرف ایس پی اور محمد عبید اﷲ صدیقی عرف حبیب کالا عرف پاگل نے کی تھی۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم الطاف گروپ کے عسکری ونگ سے ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :