اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اشیائے خوردو نوش ، پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنیوالے 40 دکانداروں کو جرمانے

رمضان المبارک میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، اسلام آباد انتظامیہ

جمعرات 9 جون 2016 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے اشیائے خوردو نوش ، پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے والے 40 دکانداروں کو جرمانے کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مجسٹریٹ نثار احمد ہنجرا نے بہارہ کہو کی مارکیٹوں اٹھال چوک ، مدینہ مارکیٹ ، حافظ کی جھگی اور سملی ڈیم روڈ پر اشیائے خوردو نوش پھل اور سبزیوں کی کوالٹی اور نرخ چیک کئے ۔

انہوں نے مقرر شدہ سرکاری نرخوں سے زائد نرخوں پر اشیاء فروخت کرنے اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 40 دکانداروں کو جرمانے کئے اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ رمضان المبارک میں غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف اعلیٰ حکام کی ہدایت کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔