کراچی، گلشن اقبال میں سْپراسٹورکا داخلی راستہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر بند کردیا گیا

جمعرات 9 جون 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع سْپراسٹورکا داخلی راستہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم پر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسٹورسے صرف باہرجانے کاراستہ کْھلا رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی نفری بھی موقع پرپہنچ گئی ہے، اسٹورسے باہرکسی کوگاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں، ٹریفک جام کے باعث جوڈیشل مجسٹریٹ نے سْپر اسٹور کو بند کرنے کے احکامات دیے تھے۔عدالتی حکم کے مطابق سْپراسٹوردن ساڑھے3بجے سے رات ساڑھے9بجے تک بندرہیگا۔