کراچی ،چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت 3 افراد زخمی

جمعرات 9 جون 2016 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد چار نمبر پر چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت الیاس،صنوبر اور سائرہ کے ناموں سے کرلی گئی.پولیس کے مطابق واردات میں ملوث عادل نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزم کے قبضے سے چھری بھی برآمد کرلیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :