صوبہ سندھ کا سالانہ بجٹ 2016-17 کل پیش کیا جائے گا

سینئرصوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے

جمعرات 9 جون 2016 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) صوبہ سندھ کا سالانہ بجٹ 2016-17بروز ہفتہ 11جون 2016کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔سالانہ بجٹ سینئر صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ 11جون2016کو صبح گیارہ بجے بجٹ اجلاس کے دوران پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 12جو ن بروز اتوار شام 5بجے صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے آڈیوٹوریم میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کریں گے ۔#