بجٹ اجلاس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،سندھ حکومت کی آئی جی پولیس کو ہدایت

جمعرات 9 جون 2016 20:23

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) حکومت سندھ نے آئی جی پولیس کوہدایت کی ہے کہ بجٹ اجلاس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں،اس سلسلے میں وزیرخزانہ کی ہدایت پرصوبائی محکمہ خزانہ نے ایک خط آئی جی سندھ پولیس کوارسال کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ بجٹ اجلاس میں بجٹ کی کتابیں سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں شائع ہوتی ہیں پھران کتابوں کوصوبائی محکمہ خزانہ تک لایاجاتا ہے اورپھرایک سیٹ بناکرصوبائی محکمہ اطلاعات اورسندھ اسمبلی تک بھیجے جاتے ہیں،اس لیے سیکیورٹی ہونالازم ہے خط میں آئی جی سندھ پولیس سے کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں اقدامات کیئے جائیں تاکہ کسی بھی جگہ دشواری پیش نہ آسکے ،اس خط پرآئی جی سندھ پویس نے صوبائی محکمہ خزانہ سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں جتنی بھی سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی تاکہ صحیح طریقے سے بجٹ اجلاس منعقد ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :