Live Updates

کے الیکٹرک ماہِ رمضان میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ سے گریز کرے تاکہ وہ رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہوسکیں،وفاقی محتسب ریجنل ایڈوائزر محمد یامین

جمعرات 9 جون 2016 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جون ۔2016ء) کے الیکٹرک ماہِ رمضان میں شہریوں کو لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ سے گریز کرے تاکہ وہ رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہوسکیں۔ یہ بات وفاقی محتسب ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں Kالیکٹرک کی زائد بلنگ کے خلاف لانڈھی، کورنگی، ملیر اور شاہ فیصل کے شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر Kالیکٹرک کے جنرل مینجر معروف سولنگی، Kالیکٹرک لانڈھی کے کوآرڈینیٹر ریاض احمد، کورنگی کے کوآرڈینیٹر احتشام الحق، ملیر کے کوآرڈینیٹر عقیل محمد اور شاہ فیصل کے مینجر مجیب الرحمان کے علاوہ وفاقی محتسب ریجنل آفس کی افسر تعلقاتِ عامہ بہلیم بلقیس جان بھی موجودتھیں۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار ہونے کی وجہ سے درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

اس موقع پر متعدد شہریوں نے بتایا کہ انہیں اخبارات کے ذریعہ پتہ چلاکہ وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کی دادرسی کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ درخواست گذار نصیر احمد نے محتسب کو بتایا کہ Kالیکٹرک والے بجلی چوروں کو نہیں پکڑتے ان سے سازباز کرلیتے ہیں جو صارف ایمانداری سے بل اداکرتے ہیں اُن ہی کو زائد بل بھیج دیا جاتا ہے مجھے بھی اس ضمن میں74ہزار روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے جو کہ درست نہیں انہوں نے محتسب عدالت سے استدعا کی کہ میرے گھر کا لوڈ چیک کروالیں اور سروے کروالیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں۔

ایڈؤائزر وفاقی محتسب نے سروے اور لوڈ چیک کرنے کا حکم دیا۔ مدعی اشام الحق نے بتایا کہ وہ زائد بلنگ کی باعث ایک سال سے پریشان ہے اس کے ساتھ انصاف کیا جائے جس پر محتسب عدالت نے بل ریوائزکرنے کا حکم دیا۔ مدعی نعیم اللہ قریشی نے بتایا کہ اس کی تنخواہ 12ہزار روپے ہے اور اس کے گھر واشنگ مشین بھی نہیں ہے ہاتھ پہ کپڑے دھوتے ہیں پھر بھی بل زیادہ بھیج دیا جاتا ہے جس کو ادا کرنے سے وہ قاصر ہے۔

ایڈوائزر وفاقی محتسب محمد یامین نے زائد بلنگ کا خاتمہ کرکے بقیہ 8قسطوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گذار محمد تنویر، محمد علی، امام الدین اور محمد غنی کے بلوں کا جائزہ لینے کے بعد زائد بلنگ کا فوری خاتمہ کردیا گیا اور بقیہ رقم کو قسطوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گذار فیضان علی نے جب زائد بلنگ کی شکایت کی تو Kالیکٹرک کے نمائندے نے جواب دیا ہ بل درست ہے جس پر فیضان علی نے محتسب عدالت سے استدعا کی کہ اس کے گھر کا سروے کرایا جائے اور زائد بلنگ کا خاتمہ کیا جائے بالآخر ایڈوائزر محمد یامین نے حکم جاری کردیا۔

سید غیاث اُلدین اور تہذیب عباس کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ایڈوائزر محمد یامین نے کہا کہ درخواستیں ٹائم باڑ کی وجہ سے قابلِ سماعت نہیں ہیں وہ براہ راست متعلقہ دفتر سے رجوع کریں وہ خود اس مسئلے کا حال نکال لیں گے۔ درخواست گذار محمد اشرف کو جب یہ پتہ چلا کہ K الیکٹرک کے نمائندے بجلی چوری کی ویڈیو لے کر آئے ہیں تو وہ محتسب عدالت میں پیش ہی نہیں ہوا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :