پانامہ لیکس آنے کے بعد (ن) لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوبنا شروع ہو گیا ، (ن) لیگ کے درباری خواجہ آصف چند روز بعد کلین بولڈ ہونے والے ہیں ان کی بد تمیز ی اوربد حواسی اب انہیں نہیں بچا سکتی
تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبرر ولید اقبال کی وفود سے گفتگو
جمعرات 9 جون 2016 19:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کے ممبرر ولید اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد (ن) لیگ کا سیاسی ٹائی ٹینک ڈوبنا شروع ہو گیا ہے ، (ن) لیگ کے درباری خواجہ آصف چند روز بعد کلین بولڈ ہونے والے ہیں ان کی بد تمیز ی اوربد حواسی اب انہیں نہیں بچا سکتی ، دھاندلی اور کرپشن (ن) لیگ کی پہچان بن چکے ہیں،قوم جھوٹے ،مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدانوں کا فوری احتساب اور ان سے چھٹکارا چاہتی ہے ۔
وہ جمعرات کو اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ولید اقبال نے کہا کہ خواجہ آصف کی قومی اسمبلی کے فلور پر بد تمیزی ان کے بیہودہ ذہن کی عکاسی کرتی ہے ، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی پر دوسروں کو تمیز کا درس دینے والوں کو اب کیوں سانپ سونگھ گیا ہے ؟ان کی پراسرار خاموشی ظاہر کرتی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں (ن) لیگ نے اپنے غنڈوں کو بھیجا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.