تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے، ڈی سی او

جمعرات 9 جون 2016 18:25

لاہور۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہو ر کی جانب سے عوام الناس کی آسانی کے لئے لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی مسلسل سپلائی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شہر میں قائم31رمضان بازاروں کا رخ کیا اور بھر پور پور خریداری کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ1لاکھ85ہزار سے زائد مر د وخواتین نے ان رمضان بازاروں سے اشیائے ضروریہ کو خریدا اور اب تک 7لا کھ سے زائد مرد و خواتین نے ان رمضان بازاروں سے خریداری کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات کو 1,18,465کلو گرام چینی ، 26,165(دس کلوگرام) آٹے کے تھیلے اور 15,225کلو گرام چکن رمضان بازاروں میں فروخت کیا گیا ۔ڈی سی او نے بتایا کہ لاہور شہر میں لگائے گئے مدنی دستر خوانوں پر افطاری کا شہریوں کو زبردست ریلیف مل رہا ہے اور روزانہ ہزاروں مرد و خواتین ان مدنی دستر خوانوں پر افطاری کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مدنی دستر خوانوں پر 23,500مرد اورخواتین نے افطاری کی۔