ڈی سی او کا غالب مارکیٹ،اسلام پورہ اور بیگم کوٹ رمضان بازار وں کا دورہ

جمعرات 9 جون 2016 18:25

لاہور۔9 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 جون ۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے غالب مارکیٹ،اسلام پورہ اور بیگم کوٹ رمضان بازار وں کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازار وں میں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں آئے ہوئے صارفین سے بات چیت کی اور ان سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صارفین نے رمضان بازاروں میں کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ انہوں نے رمضان بازار میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ علا وہ ازیں ڈی سی او نے با دامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ڈی سی او لاہور نے منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ،کو الٹی اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا۔انہوں نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کو چیک کیااور خاص طور پر آلو کی نیلامی اپنی نگرانی میں کروائی۔