خواجہ عمران نذیر کا گوجرانوالہ میں ڈی سی اوعامرجان اور ایم پی اے عمران بٹ کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 9 جون 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) پُاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری وپارلیمانی سیکرٹری برائے ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا گوجرانوالہ میں ڈی سی او محمدعامرجان اور رکن اسمبلی عمران بٹ کے ہمراہ رمضان بازاروں کا دورہ ناقص ، غیر میعاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،ناقص سیکیورٹی پر بھی ایکشن ،سیکیورٹی میئرز کو بہتر کرنے کی ہدایت۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے کی سبسڈی کے ذریعے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہی ہے منافع خوروں اور کالی بھیڑوں کو رکاوٹیں نہیں ڈالنے دی جائیں گی،انہیں عوام کش رویہ ترک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف قانون حرکت میں آچکا ہے کسی معاف نہیں کایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں پچھلے دو دن کی نسبت کافی بہتری آئی ہے انشاء اﷲ مزید بہتری آئے گی ۔

خواجہ عمران نذیر نے ناقص سیکورٹی پر بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے سیکیورٹی بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں اور ناقص فروٹ بیچنے والے کا سٹال بند کرادیے جو بھی ایسا کرے گا اس کے ساتھ یہی سلوک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :