اگر حکومت نے TOR کو جلد فائنل کر کے عملدرآمد نہ کیا گیاتو تحریک انصاف رمضان المبارک کے بعد چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سڑکوں پر ہوگی
ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 17:50
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی صدرسلونی بخاری اور انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی ایڈووکیٹ کی صدارت میں مشترکہ اجلاس چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری وومن ونگ سعدیہ سہیل، روبینہ جمیل، شہناز خان، نیلوفر حبیب ،لبنیٰ ملک، فرحت خالد، روبینہ شاہین،غزالہ قمر، رفعت مسعود، یاسمین عباس ، عطیہ ساد، ارم، رافعہ کمال، مصباح عدنان ، فرحانہ ،گوہرنوازسندھو،زاہدسکندر، ملک خالد اعوان، زینب لودھی، تجمل گوندل ،چوہدری اکبر گجر،میاں ارشد علی ، اعجاز شاکر،افضال عظیم پاکھٹ،سردار علی جاوید ڈوگر، ناصر حسین سمیت دیگرنے شرکت کی ، اجلاس سے سلونی بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے TOR کو جلد فائنل کر کے عملدرآمد نہ کیا گیاتو تحریک انصاف رمضان المبارک کے بعد چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سڑکوں پر ہوگی اور اس سلسلے میں ہماری تیاری مکمل ہے اور اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، تحریک انصاف کے تمام ونگز کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے اور دھرنے کے لئے بھرپور تیاری کا عزم کیاگیا ،اس سلسلہ میں یوتھ ونگ ،آئی ایس ایف، وومن ونگ، لیبرونگ ، انصاف لائرز فورم ، عمران ٹائیگرزفورس، ایجوکیشن ونگ کے عہدیداروں کو اکٹھا کرکے دھرنے کی تیاری کی جائے گی، دھرنے کے لئے جاتی عمرہ اور رائے ونڈ بھی جانا پڑا تو گریز نہیں کیا جائے گا ، سیدہ سلونی بخاری نے خواجہ آصف کی طرف سے اسمبلی فورم پر شیری مزاری کے خلاف بے ہودہ زبان استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اگر خواجہ آصف نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو تحریک انصاف ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور خواجہ آصف کو اسمبلی فورم پر شیریں مزاری سے معافی مانگنی چاہئے ، نوازشریف کو چاہئے کہ وہ اپنے وزراء کو تمیز سکھائیں ، اجلاس سے عمیر نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پارٹی کا مشکور ہوں کہ انہو ں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے انصاف لائرز فورم پنجاب کی صدارت کی ذمہ داری سونپی ، میں اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی پوری کوشش کروں گا اور پنجاب کے تمام اضلاع میں انصاف لائرز فورم کی تنظیم کو فعال بنانے میں دن رات ایک کروں گا، عمیرنیازی نے مزید کہاکہ چیئرمین کی کال پر پنجاب بھر سے وکلاء کی کثیر تعداد دھرنے میں شرکت کے لئے تیار ہے اور اس پر مزید کام جاری ہے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان سے کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیاجائے گا اور ان کو عوام کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور لوٹی ہوئی دولت ملک میں لائیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.