عوام کا استحصال کرنے والے (ن) لیگ کے سیاسی سوداگروں کے حساب کا وقت آ گیا ہے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 9 جون 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 جون۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ عوام کا استحصال کرنے والے (ن) لیگ کے سیاسی سوداگروں کے حساب کا وقت آ گیا ہے اور وہ اپنے انجام سے کسی صورت بھی بچ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام باشعور ہے تحریک انصاف عام آدمی کی جماعت ہے اور انشاء عوام کی طاقت سے ان چوروں اور لٹیروں کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے جعلی اعلانات سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ،کشمیر کونسل کے فنڈ (ن)لیگ کو اقتدار نہیں دلا سکتے بلکہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے جعلی اعلانات کر کے عوام سے دھوکہ دہی کر رہے ہیں (ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کو سنہری خواب کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو اپنے ساتھ ملایا ہے لیکن اقتدار میں آتے ہی موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کو مایوسی کا سواء کچھ نہیں دیا ،تحریک انصاف آزاد کشمیر میں بھرپور طریقے سے اپنی رابطہ مہم چلا رہی ہے اور بڑے بڑے جلسے تحریک انصاف کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے تحریک انصاف کے کارکنان متحد ہو کر اپنے قائد عمرا ن خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں او ر انتخابات کی بھرپور تیاری کرے ۔