ہائیکورٹ نے 4سالہ بچہ باپ سے لیکرماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی

جمعرات 9 جون 2016 17:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے 4سالہ بچہ باپ سے لیکرماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار کاہنہ کی رہائشی ثمینہ بی بی نے موقف اختیارکیاکہ اس کے شوہر نبیل نے معمولی جھگڑے پر تشدد کرکے گھرسے نکال دیااور بیٹے احمد کو بھی چھین لیاتھا ۔ایک ماہ گزرنے کے باوجود بچے سے ملاقات نہیں کروائی جارہی ۔عدالتی حکم پر پولیس نے بچے کو عدالت میں پیش کیاجہاں عدالت نے نبیل سے بچے کو باپ سے لیکر ثمینہ کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

متعلقہ عنوان :