چیئرمین شیخ زید ہسپتال کی تقرری کیخلاف لارجر بینچ بنانے کے درخواست مسترد کر دی گئی

جمعرات 9 جون 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال پرو فیسر ڈاکٹر فرید احمد خان کی تقرری کے خلاف لارجر بینچ بنانے کے درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل شفقت محمود چوہان نے موقف اختیار کیاکہ چیئرمین شیخ زید ہسپتال لاہورپرو فیسرڈاکٹرفرید احمد خان کی تقرری میرٹ سے ہٹ کی گئی ہے نہ اس تقرری کے لیے اخبار اشہار جاری کیاگیا اورنہ ہی قواعد وضوابط پورے کیے گئے ہیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ معاملہ اہم نوعیت کاہے ،لارجربینچ تشکیل دیاجائے ۔ فاضل عدالت نے لارجربینچ بنانے کی درخواست مسترد کردی۔