حکومت کھیل کے فروغ کیلئے کوششیں کرے، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

جمعرات 9 جون 2016 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے ” شہید ماسٹر رضا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ “ کے نام سے ایک فٹبال مقابلے کا انعقاد ہوا ہے، جسکا افتتاح گزشتہ دنوں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی صوبائی آغا رضا نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت معاشرے کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں، کھیل میں دلچسپی قوم کے جوانوں کو لاتعداد معاشرتی برائیوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ رہنماء ایم پی اے آغا رضا نے کہا ہے کہ کھیل کے اعتبار سے صوبے میں ایسے بے شمار ہنر مند افراد موجود ہیں، جو اپنے مہارت کو بروئے کار لاکر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی ہماری ترقی کا سبب بن سکتا ہے، کھلاڈیوں کو قومی اور عالمی میدانوں میں کھلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کھیل سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کی گئی تو ہمارا صوبہ ملک کے باقی صوبوں کو کھیل کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیگا، حکومت کھیل کو چاہئے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح اسے بھی اہمیت دے اور کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے شعبہ کھیل کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ”شہید ماسٹر رضا فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ“ کے نام سے فٹبال کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے، جسکا مقصد نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے جہاں کھیل اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کھیل کے فروغ میں بے حد سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے، صوبے بھر لا تعداد کھلاڈی موجود ہیں جو کسی نہ کسی کھیل میں قابلیت رکھتے ہیں ۔ بیان کے آخر میں آغا رضانے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڈیوں کی حوصلہ افزائی سے وہ سب افراد سامنے آئیں گے جو مختلف کھیلوں میں ماہر ہیں حکومت کو چاہئے کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں قومی اور عالمی میدانوں میں کھیلنے کے مواقع فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :