لیاری ایکسپریس وے دوران رمضان ماڑی پور سے سہراب گوٹھ تک مخصوص اوقات میں سفر کے لیئے استعمال کی جاسکے گی ،آئی جی سندھ

جمعرات 9 جون 2016 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مخصوص اوقات کو پیش نظر رکھتے ہں وئے لیاری ایکسپریس وے کو ماڑی پور تا سہراب گوٹھ دوپہر دو بجے سے لیکر شب آٹھ بجے تک عوام کے لیئے کھول دیا ہے جبکہ دوپہر دو بجے سے قبل اور شب آٹھ بجے کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی لہذا ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس باہم ملکر ہر ممکن عمل درآمد کو یقینی بنائیں انہوں نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹریفک مینجمنٹ اینڈ ریگولیٹری سسٹم کے تحت ٹریفک کی روانی ، متبادل روٹس اور ان سے عوام کو آگاہ رکھنے کے لیئے تمام تر اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک ٹریفک پلان کو کراچی پولیس کے تعاون سے نافذالعمل بناتے ہں وئے بالخصوص افطار سے قبل ٹریفک کو رواں دواں رکھنے سمیت اوور اسپیڈنگ ، و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

تاکہ ٹریفک حادثات کے انسداد کو ممکن بنایا جاسکے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سڑکوں کے اطراف اور بس اسٹاپ وغیرہ سے تجاوزات کے خاتموں کے لیئے کراچی پولیس و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں اور اس حوالے سے جملہ اقدامات انتہائی غیر جانبداری سے یقینی بنائیں جائیں۔

انہوں نے زونل ایس ایس پیز ٹریفک کو ہدایات جاری کیں کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا ، سڑکوں کو سفر کے لیئے محفوظ بنانا ، ٹریفک قوانین کا احترام اور انکی پاسداری کے حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنا اور انھیں سڑکوں پر ٹریفک کی روزانہ کی صورتحال سے آگاہ رکھنا و دیگرتمام وہ ضروری اقدامات ہیں کہ جن پر عمل درآمد سے ٹریفک پولیس کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ لہذا اس حوالے سیتمام اسٹیک ہں ولڈرز کی باہمی مشاورت اور تجاویز پر مشتمل ایک جامع ٹریفک حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار کیا جائے جسکیمجموعی امور میں مفاد عامہ کو ترجیح دی جائے ۔