ڈکیتی اور چوری کی چھ واردتوں میں کولاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 9 جون 2016 16:39

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جون 2016ء) ڈکیتی اور چوری کی چھ واردتوں میں کولاکھوں روپے کا سامان چرا لیا گیا۔پہلی واردات لاہور سبزہ زار سیکم ملتان روڑ کا رہائشی محمد مقصود اپنی بیوی کے ہمراہ چک مدرسہ تحصیل چشتیاں سے واپس لاہور موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہچک میر خاں مامونکا کے قریب چار مسلح ڈاکوؤ ں نے گن پوائنٹ پر ان سے128500 روپے مالیت کا موٹرسائیکل نقدی، گھڑی لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں پانچ ملزموں رحیم بخش وغیرہ چک موضع کلی جوڑا کے عبدالخاق کر گھر مہمان آئے اور رات قیام کیا اور روپے مالیت کی نقدی،موبائل فونز وغیرہ چرا کر لے گئے ۔تیسری واردات میں ایک چور چک37-SP کے اللہ رکھاکے گھر سے150000 روپے مالیت کی بھنیس اور کٹا چرا کر لے گئے ۔چوتھی واردات میں تین نا معلوم چوروں قبولہ ٹاؤن کے محمد اکرم کے گھر سے29500 روپے مالیت کی نقدی گھریلو سامان چرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں دوچوروں چک موضع نصرت کے اشرف کے گھر سے 40000روپے مالیت کا کٹا (بھنیس )چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں تین نامعلوم چور ٹی ایم اے عارفوالا کے50 روپے مالیت کے تین اایلکڑ ک میڑ فیس چرا کر لے گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں