حیسکو ٹنڈوآدم نے قبلہ درست نہیں کیا ،شدید گرمی اور رمضان کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری،کئی روزہ دار بیہوش ہو گئے

جمعرات 9 جون 2016 16:32

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء )حیسکو ٹنڈوآدم نے قبلہ درست نہیں کیا ،شدید گرمی اور رمضان کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری،کئی روزہ دار بیہوش ہو گئے ،کئی ڈزن مساجد میں ازان کی آوازیں نہیں گونج سکیں ،روزیداروں کا احتجاج،تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈوآدم(ون)ٹنڈوآدم (ٹو) اور اڈیرو لعل کی انتظامیہ کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلا جاری ہے حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کی جانب سے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کئی ڈزن دیہاتوں کی بجلی بحال نہیں کی گئی بجلی کی بحالی کے لئے گاوٴں حاجی خان تھہیم ،علی نواز تھہیم کے مکینوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا انہوں نے کہا کہ حیسکو ٹنڈوآدم (ون) کے افسران بجلی کے ناجائز بلوں کو درست کرنے اور قسطیں کرنے کے لئے بھاری رشوت کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیسکو ٹنڈوآدم(ون) کے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے دوسری جانب حیسکو اڈیرو لعل کی حدود میں ٹنڈوآدم شہر اور دیہی علائقوں میں غیر اعلانیہ طور پر ہر آدھے گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جاتی رہی جسکی وجہ سے زویدار بلبلا اٹھے شدید گرمی اور بجلی کی بار بار بندش کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا شہریوں نے کہا کہ شہر میں افسران کی مدد سے بڑی تعداد میں کنڈوں پر ایئر کنڈیشن چل رہے ہیں اسکے علاوہ بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہو رہی ہے بجلی چور افسران سارا بوجھ اور سزا عام عوام کو دے رہےء ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالہبہ کیا کہ حیسکو اڈیرو لعل کے بے ایمان افسران کو گرفتار کیا جائے ۔