میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی نا اہلی ،پورہ شہر گندگی اور سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ،میونسپل انتظامیہ غائب

جمعرات 9 جون 2016 16:29

ٹنڈوآدم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جون ۔2016ء ) میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی نا اہلی ،پورہ شہر گندگی اور سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ،میونسپل انتظامیہ غائب،رمضان المبارک میں بھی شہر صفائی سے محروم رہا،شہدادپور روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا،تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے افسران کی نا اہلی،عدم توجہی،اور مبینا کرپشن کے باعث پارے شہر کی سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں سیوریج کا پانی سڑکوں پر بہ رہا ہے ہر طرف تعفن پھیلا ہوا ہے ٹنڈوآدم شہر کے مصروف ترین علائقوں ،بیرانی روڈ،شہدادپور روڈ،بھٹائی نگر،تھہیم کالونی،جمن شاہ محلا،جٹیا پاڑا،جوہر آباد محلا،سمیت پورے شہر کی حالت بدتر نظر آرہی ہے صفائی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی پونے دو کروڑ روپئے ماہانہ،بجٹ رکھنے والی میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کو افسران نے کنگال کر دیا ہے اور اس شہر میں گذشتہ نوٴ سالوں سے کوئی کام نہیں ہوا سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں کی زینت بنا ہوا ہے اس وقت ٹنڈوآدم شہر کی شہدادپور شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہو چکی ہے اس شاہراہ میں مدرسہ قاسم اعلوم سے بھٹائی نگر تک جگہ جگہ کئی کئی فٹ گڑھے بن گئے ہیں اور ان گڑھوں میں سیوریج کا گندہ پانی جمع رہتا ہے جسکی وجہ سے یہ سڑک بند ہو گئی ہے افسران سب کچھ جانتے ہوئے بھی منظر سے غائب ہیں اس شاہراہ سے گذرنے والے دوبارہ یہاں آنے کی زحمت نہیں کرتے صفائی کا عملا صرف بڑے لوگوں کے گھروں اور گلیوں کی صفائی میں مصروف ہے میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم نے کچھ عرصہ قبل خاکروب بھرتی کئے تھے اور حیرانگی کی بات یہ ہے کہ ۷۰ سے ذائد مسلمان وائیٹ کالر خاکروب بھرتی کئے گئے تھے جو کہ با اثر لوگوں کے ڈرائیور،باورچی،چوکیدار،اور بنگلوں کے ملازمین ہیں یہ لوگ کام تو با اثر لوگوں کا کرتے ہیں مگر انکی تنخواہیں میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم سے جا رہی ہیں شہر کی حالت بدتر ہونے کے با وجود میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی انتظامیہ منظر سے غائب ہے شہریوں نے سندھ حکومت سے مطاقلبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی نا اہل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرکے شہر کے مسائل حل کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :